حیدرآباد۔21۔فروری(اعتماد نیوز)سابق ریاستی وزیر اعلی این رکن کمار ریڈی کا
اپنے عہدہ سے استعفی کے بعد ریاستی گورنر کی جانب سے ریاست میں صدر راج کے
نفاذ کی سفارش کے بعد مرکزی حکومت بھی ریاست میں صدر راج کو نافذ کرنے کو
ہی ترجیح دے رہی ہے۔ چنانچہ نئے
وزیر اعلی کے تقرر سے علاقائی مسائل اور
کانگریس میں مزید پھوٹ کے اطلااعت کے بعد مرکزی حکومت صدر راج کو رو بعمل
لانے کی طرف ہی غور کر رہی ہے۔ آج پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے دفتر میں
کانگریس کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صدر راج سے متعلق بات چیت کی
گئی۔